:سوال
اوقات نماز کو مقرر کرنا چاہئے یا جس وقت لوگ آجا ئیں اس وقت نماز شروع کرنا چاہئے؟
:جواب
عادت کریمہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ سلم کی یہ تھی جب لوگ جلد جمع ہو جاتے نماز پڑھ لیتے ورنہ دیر فرماتے مگر آج کل لوگوں کو شوق جماعت کم ہے وقت مستحب کی تعیین مناسب ہے پھر بھی اگر تاخیر دیکھیں تو اتنا انتظار کریں کہ حاضرین پر بار نہ ہو اور کسی خاص شخص کے انتظار کے لئے تاخیر نہ چاہے مگر چند صورتوں میں۔
اول: کہ وہ امام معین ہو۔
دوم: عالم دین۔
سوم :حاکم اسلام ۔
چهارم :پابند جماعت کہ بعض اوقات مرض وغیرہ عذر کی وجہ سے اسے دیر ہو جائے۔
پنجم :سر بر آوردہ شریر جس کا انتظار نہ کرنے سے ایزا کا خوف ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 329