_نماز کے اندر کتنے فرض ہیں؟
سوال
نماز کے اندر کتنے فرض ہیں؟ ان کی فرضیت ہر نماز میں یکساں ہے یا صرف فرضی نمازوں کے ساتھ مختص ہے؟ نیز تعدیل ارکان کا کیا حکم ہے؟
جواب
تکبیر تحریمہ، ہر نماز میں حتی کہ نماز جنازہ میں بھی ، (2) رکوع ، (3) سجود، (4) قرآت اور (5) قعور ( نماز جنازہ کے علاوہ ) ہر نماز میں، خواہ نفلی نماز ہو، (6) قیام ہر اس نماز میں جو فرض اور واجب ہو اور اصح قول کے مطابق فجر کی ستوں میں بھی، (7) اپنے کسی عمل سے نماز سے خارج ہونا ۔۔ یہ سب فرائض ہیں
اور تعدیل ارکان واجب ہے۔
لیکن استطاعت سب میں شرط ہے، گونگا تکبیر وقرآت کا اور اشارہ کرنے والا مریض رکوع و سجود کا مکلف نہیں ہے۔ علامہ شرنبلالی کی مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے کہ اگر کبڑے کا کبڑا پن رکوع کی حد تک پہنچا ہوا ہے تو وہ رکوع کے سرے اشارہ کرے گا کیوں کہ اس سے زیادہ اس کے بس میں نہیں ہے ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 326

مزید پڑھیں:نہار عرفی و شرعی ( عرفی اور شرعی دن ) میں کیا فرق ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  صلوۃ غوثیہ کا مکمل طریقہ آداب کے ساتھ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top