:سوال
امام کے لئے تو سنت ہے کہ سلام کے بعد قبلہ رو نہ بیٹھا ر ہے، مقتدیوں کے واسطے کیا حکم ہے؟
:جواب
مقتدیوں کے لئے شرعا اتنا مستحب ہے کہ نقض صفوف کریں ( صفوں کو توڑدیں ) اور نماز کے بعد اس انتظام پر نہ بیٹھے رہیں جیسے نماز میں تھے پھر بھی سب کو پھر کر بیٹھنے کا حکم نہیں کہ اس میں حرج ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 207