:سوال
میت کو غسل دینے کے بعد گھڑے توڑ ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
گناہ ہے کہ بلا وجہ تضییع مال (مال ضائع کرنا) ہے کہ اگر وہ نا پاک بھی ہو جائیں تاہم پاک کر لینا ممکن، اور اگر یہ خیال کیا جائے کہ ان سے مردے کو نہلایا ہے تو ان میں نحوست آگئی تو یہ خیال اوہام کفار ہند ( ہند کے کفار کے وہموں ) سے بہت ملتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 97