ملحقہ مسجد والی جگہ میں نماز جنازہ کا حکم
:سوال
پہلے ایک حصہ خام ( کچا) تھا اب بالکل ملحقہ مسجد کر کے سب پختہ بنا دیا گیا ہے آیا یہ مسجد میں داخل ہے یا نہیں اور یہاں نماز جنازہ جائز ہے یا نہیں اور صحن مسجد ہے یا نہیں؟
:جواب
یہ جگہ کہ مسجد سے خارج تھی اگر اسے پختہ کر کے صحن مسجد ملا دینا مسجد کے طور پر نہیں بلکہ اس لئے کہ جمعہ و عیدین میں نمازیوں کو آرام ہو تو وہ بدستور مسجد سے خارج ہے اور اس میں نماز جنازہ جائز ہے، اگر تمام مسلمانوں کی رائے سے اسے مسجد کر لیا گیا تو اب اس میں نماز جنازہ جائز نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 266

مزید پڑھیں:مرنے سے پہلے کفن اور قبر تیار رکھنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  موذی، بد مذہب اور بد بودار کو مسجد میں آنے سے روکنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top