:سوال
مرنے کے بعد میت کو اپنے عزیزوں سے کس طرح تعلقات رہتے ہیں؟
:جواب
موت فنائے روح نہیں، بلکہ وہ جسم سے روح کا جدا ہونا ہے، روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے، حدیث میں ہے ((انما خلقتم للابد) تم ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے بنائے گئے ، تو جیسے تعلقات حیات دنیوی میں تھے اب بھی رہتے ہیں۔ حدیث میں فرمایا کہ ” ہر جمعہ کو ماں باپ پر اولاد کے ایک ہفتہ کے اعمال پیش کیے جاتے ہیں، نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں، برائیوں پر رنجیدہ ہوتے ہیں، تو اپنے گزرے ہوؤں کو رنجیدہ نہ کرو، اے اللہ کے بندو!
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 657