:سوال
مرد کو کفن کیسے پہنایا جائے؟
:جواب
پہلے چادر بچھائیں اس پر تہبند ، پھر میت مغسول ( وہ میت جس کو نسل دیا جا چکا ہو) کا بدن ایک کپڑے سے صاف کریں پھر اس پر رکھ کر کفنی پہنا کر تہبند لپیٹیں، پہلے بائیں طرف پھر دہنی طرف لپیٹیں تا کہ دہنا حصہ بائیں کے اوپر رہے پھر اسی طرح چادر لپیٹ کر اوپر نیچے دونوں جانب سے باندھ دیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 99