ایک مزار پر مجلس خانہ مقرر ہے، وہاں عرس شریف کے دن مجلس ہوتی ہے، کیا اس مجلس خانہ میں پانچ وقت کی نماز ہو جاتی ہے، اسی طرح عید یا جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
مجلس خانہ میں نماز نا جائز ہونے کی کیا وجہ ہے ، ہاں مسجد کا ثواب نہ ملے گا اور بلا عذر ترک مسجد ہو تو گناہ ہوگا مگر نماز ہو جائے گی ، یونہی جمعہ و عیدین بھی اگر عام شہرت و اذن ہو کہ یہاں جمعہ یا عید پڑھیں گے جو چاہے آئے