مسجد میں پانچ وقت آذان دینے کی کیا اہمیت ہے؟
سوال
مسجد میں نماز جماعت کے لئے اذان پنجوقتہ کیا اہمیت رکھتی ہے مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ دو چار شخص جماعت سے نماز پڑھیں تو اذ ان ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
مسجد میں پانچوں وقت جماعت سے پہلے اذان سنت موکدہ قریب بواجب ہے اور اس کا ترک بہت شنیع یہاں تک کہ
حضرت امام محمد رحمہ اللہ عنہ نے فرمایا
اگر کسی شہر کے لوگ اذان دینا چھوڑ دیں تو میں ان پر جہاد کروں گا،
شہر میں اگر کچھ لوگ مکان یا دکان یا میدان میں اذان نہ کہیں تو حرج نہیں،
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا
اذان الحي يكفينا
” محلہ کی اذان ہمیں کفایت کرتی ہے۔
یو ہی مسافر کو ترک اذان کی اجازت ہے لیکن اگر اقامت بھی ترک کرے گا تو مکروہ ہوگا
مزید پڑھیں:فاسق و فاجر مؤذن کا حکم؟
READ MORE  سجدہ تلاوت وقت تلاوت معا ادا کرے یا جس وقت چاہے؟

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top