:سوال
زید کی دکان میں دو لاکھ کا مال ہے اور اس نے پچاس ہزار روپے لوگوں سے لیتے ہیں، یہ زکوۃ کل (ڈھائی لاکھ) کی نکالے گا یا صرف موجودہ مال کی؟
:جواب
زکوۃ کل روپیہ کی واجب ہو گی مگر مقدار قرضہ کے ابھی ادا کر نالازم نہیں ، بعد وصول ادا کر سکتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 74