:سوال
کیا نماز کو جان بوجھ کر ترک کرنے والا کافر ہو جاتا ہے؟
:جواب
مرتکب کبیرہ کافر نہیں یہی مذہب ہمارے ائمہ خفیہ وائمہ شافعیہ وائمہ مالکیہ اور ایک جماعت ائمہ حنبلیہ وغیر ہم جماہیر علمائے دین وائمہ معتمدین رحمتہ اللہ تعالی علیہم اجمعین کا ہے کہ اگرچہ ترک نماز کو سخت فاجر جانتے ہیں مگر دائرہ اسلام سے خارج نہیں کہتے اور یہی ایک روایت حضرت امام احمد رحمت اللہ علیہ سے ہے اس کی رو سے یہ مذہب مذہب حضرت ائمہ اربعہ رضی اللہ تعالی عنہا کا مجمع علیہ ہے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 105