:سوال
اول رکعت میں سورہ کفرون پڑھی دوسری میں کوثر کی ایک آیت پڑھی پھر اس کو چھوڑ کر اخلاص پڑھی، ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور نماز میں کچھ خلل واقع ہو گا یا نہیں؟
:جواب
نماز تو ہوگئی مگرایسا کرنا نا جائز تھا، جس سورت کا ایک لفظ زبان سے نکل جائے اُسی کا پڑھنا لازم ہو جاتا ہے خواہ وہ قبل ہو یا بعد کی ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 353