کسی مجلس میں نماز کی ترغیب دلانا کیسا؟
:سوال
عشرہ محرم میں نماز کا انتظام منجانب انجمن کیا گیا تھا تو اب اس موقع پر کہ محمد علی وشوکت علی بریلی میں آ رہے ہیں اور تین بجے سے سات بجے تک شہر میں گشت کریں گے اور پھر جوبلی باغ میں تقریر کریں گے پبلک عام کثیر تعداد کے جلوس میں جوبلی باغ میں ہوگی اور اس اثناء میں نماز عصر ومغرب ونماز عشاء کا وقت ہوگا پس ایسی حالت میں منجانب انجمن مسلمانوں کو تنبیہ کرنا اور ان کو نماز کے واسطے امادہ کرنا کوئی نقص شرعی تو نہیں پیدا کرتا ہے اور نماز کی ترغیب ایسے مواقع پر دلانا موجب ثواب دارین ہے یا نہیں؟
:جواب
نماز کی ترغیب ہر وقت و ہرحال میں ہونی چاہیے اگرچہ ناچ کی مجلس ہو

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 118

مزید پڑھیں:کیا قصدا نماز ترک کرنے والا کافر ہے امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا موقف اس بارے میں کیا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  باجماعت نماز مسجد میں ادا نہ کرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top