:سوال
کیا نا بالغ بچہ ایصال ثواب کر سکتا ہے؟
:جواب
ہر وہ قربت کہ بچہ جس کا اہل ہے ( غلام آزاد کرنا صدقہ کرنا، مال کا ہبہ کرنا اور اس طرح کی قربتیں نہیں، کہ یہ بچے سے واقع ہو نہیں سکتیں) جب عاقل نیچے سے وہ ادا ہوگی تو قول جمہور اور مذہب صحیح و منصور یہ ہے کہ اس کا ثواب بھی بچے ہی کے لیے ہوگا۔۔ پھر کتب اصول و فروع میں ہمارے علماء کی روشن تصریحات موجود ہیں کہ انسان اپنے اعمال کا ثواب دوسرے کے لیے کر سکتا ہے۔ ۔ لفظ انسان مطلق مذکور ہونا اس بات کی کافی دلیل ہے کہ اس میں بچے بھی داخل ہیں ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 630