خطبۃ الوداع نہ پڑھا تو جمعہ ہو جائے گا یا نہیں؟
:سوال
جس جمعۃ الوداع کو خطبۃ الوداع نہ پڑھا جائے وہ جمعہ صحیح ہوگا یا نہیں؟ اور تارک خطبۃ الوداع کس درجہ کا خاطی و گنہگار ہے، قابل ملامت وزجر ہے یا نہیں ؟ ملامت وزجر کرنے والے تو گنہگار نہ ہوں گے؟ امامت اس کی جائز ہے یا ناجائز؟
: جواب
جمعہ کے لئے خطبہ شرط ہے خاص خطبۃالوداع کوئی چیز نہیں ان کے ترک سے نماز پر کچھ اثر نہیں پڑسکتا اس کے ترک میں کچھ خلل نہیں ، نہ تارک پر نہ زجر و ملامت روا جبکہ ترک بر بنائے وہا بیت نہ ہو، ہاں اگر وہابیت ہے تو وہابی کے پیچھے نماز بیشک نا جائز محض باطل اور وہ زجر و ملامت سے بھی سخت تر کا مستحق ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 452

مزید پڑھیں:اہلسنت میں خطبہ الوداع کا کیا حکم ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  خطبہ الوداع سب سے پہلے کس نے پڑھا تھا؟ اسکا موجد کون ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top