:سوال
جمعہ وعیدین کے خطبہ کو بسم اللہ شریف سے شروع کرنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
ابتدائے خطبہ میں بسم اللہ کہنے کے جواز میں تو شک نہیں کہ منع شرعی نہیں مگر آہستہ کہے، کتابوں میں جس قدرلکھا ہے وہ یہ ہے کہ اعوز آہستہ پڑھ کر خطبہ شروع کرے كما في الهندية وغيرها ( جیسا کہ ہند یہ وغیرہ میں ہے)۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 438