ختم دینے کی اصل کیا ہے؟ اور اسکا کیا حکم ہے؟
: سوال
تبارک ( میت کے ایصال ثواب کے لئے سورہ تبارک کا ختم ) جو کیا جاتا ہے اس کی اصل کیا ہے ؟ اور کس شے پر ادا کیا جانا افضل ہے؟ جس شے پر پڑھا جائے وہ شے اگر کھانے کی ہے تو کس کو کھلانا بہتر زیادہ ہے؟
: جواب
تبارک کی اصل ایصال ثواب ہے جس کا حکم احادیث کثیرہ میں ہے اور خاص سورہ تبارک الذی شریف کی تخصیص اس لیے کی (کہ) صحیح حدیثوں میں اسے عذاب قبر سے بچانے والی نجات دینے والی فرمایا ، جس شے پر کرتے ہیں محتاج کی حاجت روائی زیادہ ہو اس میں زیادہ ثواب ہیں، ایام قحط میں کھانے پر ہونا زیادہ مناسب ہے۔ فقیر کے یہاں کھانے پر ہوتی ہے۔ کپڑے کے جوڑوں کبھی روپوں پر موافق حالت برادر ان مساکین مسلمین کے جو مناسب سمجھا گیا کیا جاتا ہے۔ کھانا ہو یا کپڑے یا دام دنیا، سب سے پہلے اپنے عزیزوں ، قریبوں کا حق ہے جو حاجتمند ہوں، پھر ہمسایوں ، پھر یتیم ، بیوہ مسکین مسلمانان اہل شہر کا۔
مزید پڑھیں:گیارہویں کا لنگر کسی کافر یا بدمذہب کو دینا کیسا ؟
READ MORE  گلاب قبر میں چھڑ کنا جائز ہے یا نا جائز ؟

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top