کسی کو زکوۃ دی گئی تو اسکا یہ مال سید کو دینا کیسا؟
:سوال
زید نے بکر کو صدقہ دیا بکر کو علم ہے کہ صدقہ ہے، ایسی صورت میں بکر اس مال کو سید کو دے سکتا ہے یا نہیں اور وہ مال بکر کی ملکیت ہے یا زید کی ، جبکہ زید ہکر کو دے چکا۔
:جواب
جب زید نے بکر کو مال صدقہ میں دیا اور بکر قابض ہو گیا اور وہ محل صدقہ تھایا نہ تھا اور زید جانتا تھا کہ بکرمحل صدقہ نہیں غنی جان کر صدقہ دیا تو دونوں صورتوں میں بکر مالک ہو گیا۔ اور جب وہ مالک ہو گیا اور اپنی طرف سے سید کو نذر کرے نہ بطور صدقہ زکوۃ بلکہ بطور ہد یہ و ہبہ تو سیدک اس کا لینا جائز ہے اگر چہ بکر کوز کو ۃ ہی دی گئی ہو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 268

مزید پڑھیں:مدرسہ میں زکوۃ کا مال لگانا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  حج کا بیان: منی کی روانگی اور عرفہ کا وقوف

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top