:سوال
زید کا ایک لاکھ روپے کا قرض بکر پر ہے، مگر بکر منکرہے، زید کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں ، کیا اس ایک لاکھ کی زکوۃ زید پر لازم ہوگی ؟
:جواب
جبکہ اس کے پاس ثبوت نہیں اور نہ وہ ادا پر آمادہ اور نہ اس کے پاس جائداد ( بطور رہن کے ہے ) تو اُس قرضہ کی زکوۃ لازم نہیں ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 74