:سوال
ہمارے علاقے میں جمعہ نہیں ہوتا ایک دوسری بستی میں ہوتا ہے لوگ وہاں جا کر جمعہ پڑھتے ہیں، اب وباء ہیضہ وغیرہ آگیا ہو تو ایسی حالت میں اس ہیضہ والی بستی میں جا کر جمعہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
اگر یہ جگہ حوالی شہر ہے تو دوسری جگہ نہیں اسی کا حصہ ہے ورنہ اگر خود شہر ہے تو بغیر و با بھی یہیں (اپنے علاقے میں ) جمعہ قائم کیا جائے نہ کہ دوسری جگہ پڑھنے جائیں، اور اگر (اپنا علاقہ ) گاؤں ہے تو ان پر جمعہ نہیں بحالت وباء وہاں ( دوسری بستی میں ) نہ جائیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 440