نماز جنازہ میں امام کے نیچے چادر بچھانا کیسا؟
:سوال
امام کے نماز جنازہ پڑھانے کے لئے چاور کیوں بچھائی جاتی ہے اور بعد نماز جنازہ اس کا مصرف کیا ہے؟
:جواب
اس جانماز سے دو غرضیں لوگوں کی ہیں ایک یہ کہ اکثر نماز جنازہ راستے وغیر ہا بے احتیاطی کے مقامات پر ہوتی ہے مسجد کہ صاف و پاکیزہ رکھی جاتی ہے اس میں نماز جنازہ منع ہے تو بغرض احتیاط امام کے نیچے جا نماز بچھا دی جاتی ہے کہ سب مقتدیوں کے لئے اس کا مہیا کرنا دشوار ہوتا ہے اور اگر فرض کیجئے کہ وہ تمام جگہ ایسی ناپاک ہے کسی کی نماز نظر بواقع نہ ہو سکے تو جا نماز کے سبب امام کی تو ہو جائے گئی
اور اسی قدر سب مسلمانوں کی طرف سے ادائے فرض و ابرائے ذمہ (ذمہ سے بری کرنے) کیلئے کافی ہے کہ نماز جنازہ میں جماعت شرط نہیں۔ دوسرے نفع فقیر کہ وہ جانماز بعد نماز کسی طالب علم یا اور فقیر پر تصدیق کر دی جاتی ہے اور یہ دونوں غرضیں محمود ہیں تو اس کے جواز میں کلام نہیں اور جس فقیر پر وہ تصدق کی گئی اس کی ملک ہے کرتا وغیرہ جو چاہے بنائے اس میں نماز مکر وہ بھی نہیں نہ اصلا حاجت اعاده
مزید پڑھیں:امام کا مقتدیوں سے اونچا کھڑا ہونا کیسا ہے؟
READ MORE  نماز جنازہ میں مقتدی کی قرات کرنے کا حکم

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top