: سوال
جب پانچ مقتدیوں میں بھی اس طرح صف بندی ہوسکتی ہے تو فقہاء کرام نے چھ ہی مقتدیوں کی صف کیوں لکھی؟
:جواب
:فقہاء نے کہ چھ ہی مقتدیوں کی صورت لکھی
:اولا
بعض صور پر اقتصار بعض دیگر کا نافی نہیں ( بعض صورتوں کا ذکر کرنا دوسری کی نفی نہیں کرتا ) ۔
: ثانياً
: اس کے تین سبب ہیں
مزید پڑھیں:جنازہ میں تین صفیں بنانے کا کیا حکم ہے؟
:اول
صورت مذکورہ حدیث کے ذکر سے تبرک۔
:دوم
اس پر تنبیہ کہ چھ مقتدیوں کی صورت میں اگر چہ ہر صف دو شخصوں کی ہو سکتی ہے مگر یہ اتباع سنت یو نہی کریں کہ پہلی صف تین کی دوسری دو کی اور تیسری ایک کی۔
: سوم
کرامت انفراد کا کامل ازالہ (نماز جنازہ میں اکیلے کھڑے ہونے کی کراہت کا کامل ازالہ ) کہ با وصف تیسر تعدد ( تعد کی آسانی کے باوجود ) انفراد اختیار کیا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 206