جنازہ کے ساتھ نعتیہ اشعار بلند آواز سے پڑھنا کیسا ہے؟
:سوال
جنازہ کے ساتھ نعتیہ اشعار بلند آواز سے پڑھنا کیسا ہے؟
: جواب
( جنازہ کے ساتھ بلند آواز سے ذکر کرنے کا جواز پہلے ثابت ہو چکا اورنعتیہ اشعار بی ذکر میں جیسا کہ ) صحیح بخاری شریف میں حضور سید نا حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف سے مشرکین کے اشعار کا اشعار میں جواب دینا اور ان شعروں کو پڑھنا اور حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ا ورصحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کاسننا ثابت ہے اگر یہ اشعار ذکر الہی نہ ہوتے مسجد میں ان کے لئے منبر بچھانے کی اجازت کیونکر ! اور جب یہ ذکر نہ ہوتا تو اس کے لئے اہتمام فرمانا معاذ اللہ غفلت کے لئے اہتمام ہوتا اور یہ محال ہے، لا جرم ( یقیناً ) اشعار حمد ونعت وثناء و وعظ و پند ذکر الہی ہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 158

مزید پڑھیں:نماز میں آنکھیں بند کرنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  میت کے بال کاٹنا جائز ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top