:سوال
امام نے جمعہ میں ایک آیت پڑھی، بھول جانے کے سبب اس کو دوسری بار پڑھ کر دوسری آیتوں کی طرف منتقل ہو گیا ، ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی یا تنزیہی یا جائز بلا کراہت یا سجدہ لازم ہے یا نہیں؟
:جواب
جبکہ مجوری سہو تھا کچھ کراہت نہیں اور اگر آیت کے یاد کرنے میں بقدر رکن ساکت نہ رہا تو سجدہ سہو بھی نہیں ورنہ سجدہ لازم ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 333