:سوال
اگر ہجڑا مر جائے تو اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے یا نہیں اور پڑھی جائے تو نیت مرد کی جائے یا عورت کی ، نیز کون سی دعا پڑھی جائے ؟
: جواب
ہجڑہ اگر مسلمان ہے تو اس کے جنازہ کی نماز فرض ہے اور نیت میں مرد و عورت کی تخصیص کی کوئی حاجت نہیں، مرد وعورت دونوں کے لئے ایک ہی دعا ہے، خصوصاً یہ ہجڑے جو یہاں ہوتے ہیں وہ مرد ہی ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو عورت بناتے ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 174