:سوال
جو شخص گیارہویں شریف کو منع کرے اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟ اور گیارہویں شریف کا کرنا سنت ہے یا مستحب ؟ اگر سنت ہے تو زائد ہے یا موکد ؟ اور سنت سے کون سی مراد ہوگی ؟ آیا سنت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یا سنت صحابہ رضی اللہ تعالی علیہم اجمعین؟
: جواب
یہاں گیارہویں شریف کو منع کرنے والے نہیں مگر وہابی یا رافضی اور دونوں کے پیچھے نماز باطل محض ہے، گیارہویں شریف اپنے مرتبہ فردیت میں مستحب ہے، اور مرتبہ اطلاق میں کہ ایصال ثواب ہے سنت ہے اور سنت سے مراد سنت رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ، اور یہ سنت قولیہ مستحبہ ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 605