لوگ جو کہتے ہیں کہ کھانے کے اوپر کلام الہی یعنی الحمد اور قل ھو اللہ پڑھنا منع ہے اور پڑھنے سےکھانا حرام ہو جاتا ہے۔ لہذا یہ بات جاننا چاہتا ہوں کہ کلام الہی سے کھانا کیوں حرام ہو گیا اور کلام الہی کیا ایسا ہے کہ جس کے پڑھنے سے حلال چیز حرام ہو جائے؟
:جواب
فاتحہ بیشک جائز ہے وہ مسلمان میت کو نفع پہنچنا ہے اور فرض کے بعد کوئی چیز مولی تعالیٰ کو اس سے زیادہ پسند نہیں کہ مسلمان کو نفع پہنچایا جائے ۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ قرآن پڑھنے سے کھانا حرام ہو جاتا ہے وہ کذاب ہیں ۔ شرح مطہر پر افتراء کرتے ہیں، قرآن مجید میں ہے ایسے لوگ فلاح نہ پائیں گے ان کے لیے سخت عذاب ہے۔ حدیث شریف میں ہے: ان پر زمین و آسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں ) ( من افتی بغیر علم لعنته ملائكة السماء والارض) ترجمہ: جو بغیر علم کے فتوی دے اس پر آسمان وزمین کے فرشتوں کی لعنت ہو۔ ایسے لوگوں کے پاس بیٹھنا جائز نہیں۔