فدیہ میں قیمت دینا افضل ہے یا غلہ ؟ اور دونوں کے احکام یکساں ہوں گے یا فرق ہو گا ؟
:سوال
فدیہ میں قیمت دینا افضل ہے یا غلہ ؟ اور دونوں کے احکام یکساں ہوں گے یا فرق ہو گا ؟
:جواب
قیمت افضل ہے مگر قحط میں کھانا دینا بہتر ۔ باقی احکام نقد و غلہ یکساں ہیں مگر وہ تفاوت جو خاص گندم و جو میں بسبب اعتبار وزن معتبر ، شرعی اسقاط میں لحاظ مالیت کا ہے مثلاً فرض کیجئے کہ نیم ( نصف ) صاع گندم کی قیمت دو آ نہ ہے اور ایک صاع جو کی ایک آنہ تو ایک آنہ کی قیمت کی کوئی چیز کپڑا، کتاب، چاول، باجر او غیر ہا بلحاظ قیمت کو دے سکتے ہیں اگر چہ گندم کی قیمت نہ ہوئی مگر چہارم صاع گندم کافی نہیں اگر چہ قیمت اُن کی بھی ایک صاع جو کے برابر ہوگئی کہ چار چیزیں جن پر نص شرعی وارد ہو چکی ہے یعنی گندم کو خرما کھجور)، کشمش ان میں قیمت کا اعتبار نہیں، جتنا وزن شرعاً واجب ہے اُس قدر دینا ہو گا۔
قیمت میں نرخ بازار آج کا معتبر نہ ہوگا جس دن ادا کر رہے ہیں بلکہ روز وجوب کا مثلاً اُس دن نیم صاع گندم کی قیمت دو آنے تھی آج ایک آنہ ہے تو ایک آنہ کافی نہ ہوگا۔ دو آنے دینا لازم، اور ایک آنہ تھی اب دو آنے ہوگئی تو دو آنے ضرور نہیں ایک آنہ کافی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 530،531

مزید پڑھیں:روزوں کا فدیہ کس کو دے سکتے ہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  وتر کی جماعت ترک کرنا کیسا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top