بزرگوں کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کا طریقہ
:سوال
بزرگوں کے مزار پر جائیں تو فاتحہ کس طرح سے پڑھا کریں اور فاتحہ میں کون کون سی چیزیں پڑھا کریں؟
:جواب
مزارات شریفہ پر حاضر ہونے میں پائنتی ( پاؤں) کی طرف سے جائے اور کم از کم چار ہاتھ کے فاصلہ پر مواجہہ (چہرے کے سامنے جگہ ) میں کھڑا ہو اور متوسط آواز با دب سلام عرض کرے السلام عليك ياسيدي ورحمة الله و بركاته پھر درود غوثیہ تین بار، الحمد شریف ایک، آیۃ الکرسی ایک بار، سورہ اخلاص سات بار، پھر درود غوثیہ سات بار، اور وقت فرصت دے تو سورہ یس اور سورہ ملک بھی پڑھ کر اللہ عزوجل سے دعا کرے
کہ الہی ! اس قرآت پر مجھے اتنا ثواب دے جو تیرے کرم کے قابل ہے نہ اتنا جو میرے عمل کے قابل ہے اور اسے میری طرف سے اس بندہ مقبول کو نذر پہنچا۔ پھر اپنا جو مطلب جائز شرعی ہو اس کے لئے دعا کرے اور صاحب مزار کی روح کو اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قرار دے، پھر اسی طرح سلام کر کے واپس آئے ۔ مزار کو نہ ہاتھ لگائے نہ بوسہ دے اور طواف بالا تفاق نا جائز ہے اور سجدہ حرام۔
مزید پڑھیں:بزرگوں کے مزار پر شمع روشن کرنا کیا اسراف میں داخل نہیں؟
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 03, Fatwa 86

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top