:سوال
ثواب کس طرح کہہ کر پہنچائے؟ کیا الفاظ کہے؟
:جواب
دعا کرے کہ الہی ! یہ جو میں نے پڑھا اس کا ثواب فلاں شخص یا فلاں فلاں اشخاص کو پہنچا، اور افضل یہ ہے کہ تمام مسلمین و مسلمات کو پہنچائے۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے طفیل میں تمام انبیاء و اولیاء ومومنین و مومنات جو گزر گئے اور جو موجود ہیں اور جو قیامت تک آنے والے ہیں سب کو شامل کر سکتا ہے اور یہی افضل ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 621