حج میں ایک اونٹ آٹھ آدمیوں نے شریک ہو کر قربانی کی تو حج ہوا یا نہیں اور قربانی دوبارہ کریں یا نہیں؟
:جواب
حج ہو گیا پھر احرام باندھتے وقت تنہاحج کی نیت باندھی تھی تو قربانی اصلا ضرور نہ تھی نداب اس کے بدلے کسی چیز کی حاجت ہے، ہاں اگر احرام میں حج اور عمرہ دونوں کی نیت ایک ساتھ باندھی تھی یا احرام میں فقط عمرہ کی نیت کر کے ادا کر کے پھر حج کا احرام مکہ معظمہ میں باندھا تھا تو البتہ قربانی واجب تھی اور ایک اونٹ میں سات سے زیادہ شریک نہ ہو سکتے تھے تو وہ قربانی نہ ہوئی ، اس صورت میں البتہ دو قربانیاں لازم ہیں ایک اصل اور ایک جرمانہ کی ان کی قیمت بھیج کر حرم شریف میں کرائی جائیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم