بغیر پاکی کے مسجد میں جانا کیسا ہے؟
:سوال
مسجد کے کنارے کسی بزرگ کی قبر ہو اور وہاں گا نا مع آلات ڈھولکی وغیرہ ہو اور تماشائی لوگ مسجد کے اندر بلا لحاظ پا کی آئیں اور گا گر کے وقت ہجوم ہو لوگ اندر مسجد داخل ہوں جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
مزامیر کے ساتھ گانا اور اس کا سننا دونوں حرام ہیں اور حرام فعل کا مسجد میں کرنا اور سخت ، اور گا گر کا ہجوم اگر کسی منکر شرعی پر مشتمل نہیں، نہ یہ وقت نماز کا ہو جس سے نمازیوں پر تنگی ہو، نہ یہ لوگ مسجد کی بے حرمتی کریں تو حرج نہیں، اور بے ثبوت شرعی مسلمانوں کو سمجھ لینا کہ ناپاکی کی حالت میں مسجد میں داخل ہوئے بد گمانی ہے اور بدگمانی حرام۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 107

مزید پڑھیں:مسجد کے اندر کرسی پر بیٹھ کر وعظ کہنا کیسا ہے؟ کیا سنت ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  آذان کے بعد کسی خاص شخص کو نماز کے لئے بلانا بالخصوص کسی متکبر کو ، درست ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top