:سوال
جمعہ کی آذان ثانی محراب میں دےسکتے ہیں یانہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ محراب خارج مسجد ہے اس وجہ سے اس میں امام کا کھڑا ہونا جائز نہیں ، کیا یہ بات درست ہے؟
:جواب
محراب مسجد وہ طاق ہےکہ دیوار قبلہ کے وسط میں بنتا ہے اس میں اذان ہونے کے کوئی معنی نہیں نہ اس میں محاذات خطیب ( خطیب کے سامنا ) ہو ۔ ان میں امام کا کھڑا ہونا نا جائز نہیں ہاں خلاف سنت ہے نہ اس وجہ سے کہ یہ زمین مسجد نہیں بلکہ اس لئے کہ امام جملہ مقتدیوں کا درجہ بدلا ہوا ہونا خلاف سنت ہے کما في شرح النقاية ( جیسا کہ شرح نقایه میں ہے)۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 408