:سوال
نماز عصر کے بعد قرآن شریف پڑھنا دیکھ کر یا ز بانی امام اعظم رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
بعد نماز عصر تلاوت قرآن عظیم جائز ہے دیکھ کر ہو خواہ یاد پر (زبانی ) مگر جب آفتاب قریب غروب پہنچے اوروقت کراہت آئے اُس وقت تلاوت التوی( ملتوی ) کی جائے اور اذ کار الہیہ کیے جائیں کہ آفتاب نکلتے اور ڈوبتے اور ٹھیک پہر کے وقت نماز نا جائز ہے اور تلاوت مکروہ ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 330