:سوال
ایک شخص نے چالیس یا پچاس ہزار کے مکانات اپنی حاجات سے زیادہ صرف کرایہ وصول کرنے کی غرض سے خرید ے، آیا اس صورت میں حاجت سے زیادہ مکانات میں ان کی قیمت کے اوپر زکوۃ فرض ہے یا جو کرایہ ہے اس کے اوپر ہے؟
:جواب
مکانات پر زکوۃ نہیں اگر چہ پچاس کروڑ کے ہوں، کرایہ سے جو سال تمام پر پس انداز ( بچا) ہوگا اس پرزکوۃ آئے گی اگر خود یا اور مال سے مل کر قد ر نصاب ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 161