:سوال
عورت کو کفن کیسے پہنایا جائے؟
:جواب
پہلے چادر اور اس پر تہ بند بدستور بچھا کر کفنی پہنا کرتہ بند پر لٹا ئیں اور اس کے بال دو حصے کر کے بالائے سینہ کفنی کے اوپر لا کر رکھیں اس کے اوپر اوڑھنی سر سے اڑھا کر بغیر لیٹے منہ پر ڈال دیں، پھر تہ بند اور اس پر چادر بدستور لپیٹیں اور اسی طرح دونوں سمت باندھ دیں، ان سب کے اوپر سینہ بند بالائے پستان سے ناف یاران تک باندھیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 99