:سوال
جس حالت میں امام خطبہ پڑھتا ہو اُس وقت کوئی وظیفہ یا سنن یا نوافل یا فرض قضائے فجر پڑھنا چاہیے یا نہیں اور ٹھیک ہوں گے یا نہیں؟
: جواب
اس وقت وظیفہ مطلقا نا جائز ہے، اور نوافل بھی اگر پڑھے گنہگار ہوگا اگر چہ نماز ہو جائے گی ، رہی قضا اگر صاحب ترتیب نہیں تو اس کا بھی یہی حکم ہے ورنہ وہ ضرور پہلے قضا ادا کرے، اور جہاں تک دوری ممکن ہو اختیار کرے کہ صورت مخالفت سے بچے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 352