مصارف زکوۃ میں عزیزوں سے کون مراد ہیں؟
:سوال
یہ جو حکم ہے کہ زکوۃ پہلے اپنے محتاج عزیزوں کو دینی چاہیے، پھر دوسروں کو، اس میں عزیزوں سے مراد کون سے لوگ ہیں؟
: جواب
عزیزوں میں ذورحم محرم مقدم ہیں پھر باقی ذورحم ، ان سے پھیر کر اجنبی کو صدقہ نہ دے، پھیرنے کے معنی کا صدق چاہئے ، مثلا گدا گروں کو جو ایک آدھ پیسہ یا روٹی کا ٹکڑا جاتا ہے کہ اپنے اعزا کو نہیں دے سکتا، اور دے تو وہ نہ لیں گے، وہ ان سے پھیر کر دینا نہ ہوا۔ واللہ تعالیٰ اعلم

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 188

مزید پڑھیں:دوکان میں جو سامان موجود ہے اس پر زکوۃ کا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  حضرت عبد اللہ بن مسعود کے ساتھ رضی اللہ عنہما کہنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top