:سوال
روزہ دار دانتوں میں خلال کر سکتا ہے یا نہیں؟ اور منجن ملنا چاہئے یا نہیں؟
:جواب
خلال کرنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں مگر رات کا دانتوں میں کچھ بچا رکھنا نہ چاہئے جسے دن کو خلال سے نکالے، ہاں سحری کھا کر فارغ ہوا تھا کہ صبح ہو گئی تو اب ہی خلل کرے گا اس کا حرج نہیں، روزہ میں منجن ملنا نہیں چاہئے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 511