سوال
یہ جو مشہور ہے کہ رجب کی چوتھی جس دن کی ہوتی ہے اُسی دن رمضان کی پہلی ہوتی ہے اور جو شوال کی پہلی ہے اور جو ہوتی ہے اُسی روز عاشورہ ہوتا ہے یہ معتبر ہے یا نہیں؟
جواب
یہ محض بے اصل ہے اور تجربہ بھی اس کے خلاف پر شاہد ، اور اس پر اعتماد شرع ہرگز جائز نہیں۔ تمام قیاسات حسابات و قرائن کہ عوام میں مشہور ہیں شرعا باطل و مہجور ہیں ، صرف انہی طریقوں پر اعتماد جائز ہے جو ماقبل ( چار سوال پہلے ) گزرے ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 381