:سوال
نماز مغرب اور افطار کا حکم ایسے وقت دینا کہ چند مسلمانوں کو غروب میں شک ہو اور ان دونوں کا صحیح وقت کیااور اس کی شناخت کیا ہے؟
:جواب
جب مشرق سے سیاہی بلند ہو اور مغرب میں دن چھپے اور آفتاب ڈوبنے پر یقین یعنی پور اظن غالب ہو جائے اُس وقت افطار کیا جائے اُس کے بعد دیر لگانا نہ چاہئے، یہی علامات حدیث میں ارشاد ہوئیں اور جو عالم مقتدا ہوا اور علم توقیت جانتا ہو اور اُسے قرائن صحیحہ سے غروب کا یقین ہو گیا ہو وہ افطار کا فتوی دے سکتا ہے اگر چہ بعض نا واقفوں کو غروب میں ابھی تردد ہو
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 325