:سوال
سنت قبلیہ (فرضوں سے پہلے کی سنتوں) اور سنت بعد یہ (فرضوں کے بعد کی سنتوں )کا اولی وقت کون سا ہے؟
:جواب
سنت قبلیہ میں اولی اول وقت ہے بشرطیکہ فرض و سنت کے درمیان کلام یا کوئی فعل منافی نماز نہ کریں اور سنت بعد یہ میں مستحب فرضوں سے اتصال ہے مگر یہ کہ مکان پر آ کر پڑھےتو فصل (جدائی) میں حرج نہیں لیکن اجنبی افعال سے فصل نا چاہیے یہ فصل سنت قبیلیہ وبعدیہ دونوں کے ثواب کو ساقط اور انہیں طریقہ مسنونہ سے خارج کرتا ہے
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 139