تراویح میں ایک بار بسملہ بلند آواز سے پڑھنی چاہیے یا نہیں؟
:سوال
تراویح میں ختم قرآن شریف کے لئے ایک بار جہر سے بسملہ پڑھنا چاہئے یا نہیں؟
: جواب
ہاں ۔ مسلم اور شرح الفوائح میں ہے” البسملة من القرآن آية فتقرأ في الختم مرة على هذا ينبغى ان بقرأها في التراويح بالجهر مرة ولا تتأدى سنة الختم دونها ” بسملہ قرآن کی آیت ہے ختم قرآن میں ایک دفعہ اسے پڑھا جانا چاہئے لہذا تر اویح میں اسے ایک دفعہ جہراً پڑھنا لازم ہے کیونکہ اس کے بغیر سنت کے مطابق ختم قرآن نہ ہوگا۔
(فواتح الرحموت شرح مسلم الثبوت، ج 2 ،ص 14 ،مطبوعہ قم ،ایران )

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 459

مزید پڑھیں:تراویح میں فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص پڑھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  سال گزرنے کے بعد صاحب نصاب کل مال پر زکوۃ دے گا یا جس پر سال گزرا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top