تہجد کے بارے میں آئمہ کرام کا موقف
:سوال
احناف کے نزدیک تو تہجد مستحب ہے، دیگر ائمہ کا کیا موقف ہے؟
:جواب
بعض علمائے مالکیہ و شافعیہ۔۔ جانب سنیت گئے، اور بعض ائمہ تابعین حسن بصری و عبید و سلمانی ومحمد بن سیرین قائل وجوب ہوئے ۔ قول وجوب کو تو جمہور علمائے مذاہب اربعہ رو فرماتے اور مخالف جماعت بتاتے ہیں۔۔۔ اور ہمارے علما ، وجوب وسنیت کی یکساں تضعیف فرماتے ہیں۔ البتہ ہمارے علماء متاخرین سے امام ابن الہام نے سنیت و استحباب میں تردد اور بالآخر جانب اول میل اور انہیں کے اتباع سے اُن کے تلمیذ علامہ حلبی نے حلیہ میں اسے اشبہ فرمایا ، یہ ان امام کی اپنی بحث ہے نہ مذہب منصوص ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 401

مزید پڑھیں:کیا رسول اللہ ﷺ کے حق میں تہجد فرض تھی ؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  حدیث پر موضوع کا حکم لگانے کا طریقہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top