:سوال
احناف کے نزدیک تو تہجد مستحب ہے، دیگر ائمہ کا کیا موقف ہے؟
:جواب
بعض علمائے مالکیہ و شافعیہ۔۔ جانب سنیت گئے، اور بعض ائمہ تابعین حسن بصری و عبید و سلمانی ومحمد بن سیرین قائل وجوب ہوئے ۔ قول وجوب کو تو جمہور علمائے مذاہب اربعہ رو فرماتے اور مخالف جماعت بتاتے ہیں۔۔۔ اور ہمارے علما ، وجوب وسنیت کی یکساں تضعیف فرماتے ہیں۔ البتہ ہمارے علماء متاخرین سے امام ابن الہام نے سنیت و استحباب میں تردد اور بالآخر جانب اول میل اور انہیں کے اتباع سے اُن کے تلمیذ علامہ حلبی نے حلیہ میں اسے اشبہ فرمایا ، یہ ان امام کی اپنی بحث ہے نہ مذہب منصوص ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 401