:سوال
الحمد واجب ہے اور اس کے نہ پڑھنے سے سجدہ سہو لازم آتا ہے تو اُس مقتدی کی نماز بغیر سجدہ سہو کئے کیونکر صحیح ہو جاتی ہے جو امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہیں پڑھتا ؟
: جواب
یہ وجوب ہمارے ائمہ کے نزدیک صرف امام و منفرد پر ہے مقتدی پر نہیں تو لزوم سجدہ کی کوئی وجہ نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 333