:سوال
کسی بھی فرض نماز میں بعد سلام امام کا قبلہ رو بیٹھے رہنا کیسا؟
:جواب
بعد سلام قبلہ رو بیٹھار ہنا ہر نماز میں مکروہ ہے وہ شمال و جنوب و مشرق میں مختار ہے مگر جب کوئی مسبوق اس کے محاذات میں اگر چہ اخیر صف میں نماز پڑھ رہا ہو تو مشرق یعنی جانب مقتدیان منہ نہ کرے، بہر حال پھر نا مطلوب ہے اگر نہ پھرا اور قبلہ رو بیٹھا رہا تو مبتلائے کراہت و تارک سنت ہوگا ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 205