نماز پڑھ کر مصلے کا کونا الٹ دینا کیسا؟
:سوال
اکثر دیہات میں نماز پڑھ کر جب اُٹھتے ہیں مصلے کا کونا الٹ دیتے ہیں اس کا شرعا کوئی ثبوت ہے یا نہیں ؟
:جواب
:رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں
الشياطين يستمتعون بثيابكم فاذانزع احدكم ثوبه فليطوہ حتى ترجع اليها انفاسها فأن الشيطان لا يلبس ثوبا مطويا۔
شيطان تمہارے کپڑے اپنے استعمال میں لاتےہیں تو کپڑا اتار کر تہہ کردیا کرو کہ اس کا دم راست ( سیدھا ) ہو جائے کہ شیطان تہہ کئے کپڑے نہیں پہنتا۔
مزید پڑھیں:الحمد شریف کے بعد امام، مقتدی اور منفرد کو آمین کہنا کیسا؟
:معجم اوسط طبرانی کے لفظ یہ ہیں
أطووا ثيابكم ترجع اليها ارواحها فان الشيطان اذا وجد الثوب مطويا لم يلبسه، وان وجده منشور البسه۔
ترجمہ کپڑے لپیٹ دیا کرو کہ ان کی جان میں جان آ جائے اس لئے کہ شیطان جس کپڑے کو لپٹا ہوا د یکھتا ہے اسے نہیں پہنتا اور جسے پھیلا ہوا پاتا ہے اسے پہنتا ہے۔
ان احادیث سے اُس کی اصل نکل سکتی ہے اور پورا لپیٹ دینا بہتر ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 206

مزید پڑھیں:فرض نماز میں بعد سلام امام کا قبلہ رو بیٹھے رہنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جنازہ کے بغیر دفنا دیا تو قبر پر کتنے دن تک جنازہ پڑھ سکتے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top