:سوال
اگر قاری کچھ اموات کو قرآن پڑھنے کا ثواب ایصال کرے تو کیا اس کے اجر سے کم ہو گا ؟
:جواب
لاکھوں ہو تو لاکھوں کو اتناہی ثواب پہنچے گا اور قاری کا ثواب کم نہ ہوگا، بلکہ بعد واموات ( مردوں کی تعداد کے مطابق ) ترقی کرے گا۔ حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں ((من قرأ الاخلاص احدى عشر مرة ثم وهب اجرها للاموات اعطى من الاجر بعدد الاموات )) جو سوره اخلاص گیارہ بار پڑھ کر اموات مسلمین کو اس کا ثواب بخشےبعد داموات اجر پائے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 629