:سوال
عورتوں کو قبرستان میں جانے کی ممانعت کی وجہ کیا ہے؟
:جواب
قبور اقرباء پر خصوصاً بحال قرب عہد ممات ( ایام موت میں ) تجدید حزن (غم کا تازہ ہونا) لازم نساء ( عورتوں کو لازم) ہے، اور مزارات اولیاء پر حاضری میں احدی الشناعتین ( دو بری باتیں میں سے ایک ) کا اندیشہ یا ترک ادب یا ادب میں افراط نا جائز ( ناجائز حد تک بڑھ جانا) ، تو سبیل اطلاق ( مطلق طور پر ) منع ہے۔ ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 538
ایک وجہ فتنہ بھی ہے، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ) فتنہ و ہی نہیں جو عورت کے دل سے پیدا ہو وہ بھی ہے اور سخت تر ہے جس کا فساق سے عورت پر اندیشہ ہو۔ ۔ ارشاد هدايه لما فيه من خوف الفتنة ( اس لئے کہ اس میں فتنے کا اندیشہ ہے ) دونوں کو شامل ہے، عورت سے خوف ہو یا عورت پر خوف ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 558